(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں پٹرول کا ذخیرہ ختم ہوگیا۔ پٹرول کے لئے بعض پمپوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ اس سال سوات میں عید کی چھٹیوں کے دوران سیاحوں کا غیر معمولی رش رہا۔ رش کی وجہ سے بیشتر علاقوں میں ٹریفک جام رہی جس کی وجہ سے پٹرول کا استعمال بہت زیادہ ہوا۔ اتوار کو بھی سوات کے سیاحتی علاقوں میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا۔ مینگورہ شہر سمیت سوات کے بیشتر علاقوں کے پٹرول پمپوں میں ذخیرہ ختم ہوگیا۔اکثر علاقوں میں بلیک پر ایرانی پٹرول مشروبات کی بوتلوں میں فروخت ہورہا ہے۔ اس سلسلے میں سوات پٹرول ڈیلر ایسو سی ایشن کے صدر خضر حیات نے مشرق کو رابطہ پر بتایا کہ سیاحوں کی کثیر تعداد میں آمد اور پٹرولیم کمپنیوں کی جانب سے بروقت سپلائی نہ ہونے کی وجہ سے پٹرول کی قلت پیدا ہوئی ہے۔
Swat
