(باخبر سوات ڈاٹ کام) چیئرمین ڈیڈیک سوات ایم پی اے فضل حکیم یوسف زئی نے کہا کہ آزاد کشمیر میں جیت پاکستان تحریکِ انصاف کی مقبولیت میں مزید اضافہ اور عوام کا پارٹی پالیسیوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار ہے۔ خیبرپختونخوا اور وفاق میں عمدہ کارکردگی اور عالمی سطح پر جدوجہد کشمیر کو جس منظم انداز میں وزیراعظم عمران خان نے اجاگر کیا۔ اس کی پزیرائی کشمیری عوام نے ووٹ کی صورت میں کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی ورکرز کی جانب سے آزاد کشمیر میں 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں پارٹی جیت کے حوالے سے منعقد جشن کے موقع پر ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں میوزیکل شو بھی ہوا جس میں مقامی گلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
Swat
