Swat

سوات، خواتین کی خودکشیوں اورتشدد کے بڑھتے واقعات بارے سمینار

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات خواتین خودکشیوں اورتشدد کے بڑھتے واقعات کے حوالے سے سیدوشریف میں غیر سرکاری تنظیم کے زیر اہتمام سمینار منعقد ہو ا۔ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ ضلع سوات کی سربراہ نصرت اقبال نے کہاکہ مختلف اداروں کی طرف سے جاری معلومات کے مطابق گذشتہ سال پاکستان بھر کے جن چھے اضلاع میں خواتین نے سب سے زیادہ خودکشیاں کیں،ان میں سوات بھی شامل ہے۔ کورونا لاک ڈاؤن کے دوران مرد وں کے گھروں پر رہنے کی وجہ سے خواتین پر تشدد کے واقعات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سید رحمت علی نے کہاکہ لاک ڈاؤن کے دوران ماں بننے والی خواتین تشخیص اور علاج نہ ہونے کے باعث زیادہ متاثرہوئیں۔منتظمین نے کہاکہ سوات میں تحصیل مٹہ، کبل اور بریکوٹ کے مخصوص علاقوں میں خواتین کو ماہر ڈاکٹروں کے زیرنگرانی علاج کی مفت سہولیات دی جائیں گی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔