(باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات میں ٹرانسپورٹروں نے ڈرائیوروں پر تشد د کے خلاف پہیہ جام کردیا۔ کبل اڈہ کے ٹرانسپورٹروں نے کالاکلے میں گاڑی پارک کرکے سواریاں اتارنے پر دکان داروں کی جانب سے ڈرائیور یعقوب شاہ پر تشدد کے خلاف ہڑتال کی اور اڈہ کے اندراحتجاجی مظاہرہ کیا، تاہم ایس ایچ او کبل اعجاز خان موقع پر پہنچ گئے۔ کامیاب مذاکرات کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا۔
Swat
