سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات میں کورونا وائرس سے متاثرہ زیرِ علاج مزید دو افراد انتقال کرگئے۔ اسپتال ترجمان ڈاکٹرنجیب اللہ کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سیدو شریف تدریسی اسپتال کے کورونا بلاک میں مزید 16 نئے مریضوں کو داخل کیا گیا۔ صحت یابی کے بعد 8 مریضوں کو ڈسچارج کیا گیا۔ اس وقت ہسپتال میں 50 مریض زیرِ علاج ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق اس وقت سوات میں کورونا سے متاثرہ فعال مریضوں کی تعداد 71 اور روزانہ مثبت کیسوں کی شرح 1.7 فیصد ہے۔
