(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں محکمہئ صحت نے گھر گھر جاکر کورونا ویکسین لگانے کا عمل شروع کردیا۔ اس سلسلے میں ڈی ایچ اُو سوات ڈاکٹر محمد سلیم خان نے باخبرسوات ڈاٹ کام کو بتایا کہ اس مہم میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کی 6 سو ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ اب تک ان ٹیموں نے گھروں میں جاکر 20 ہزار سے زائد خواتین کو کورونا کی پہلی خوراک لگائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی ویکسی نیشن کی پہلی خوراک نہ ہونے کے برابر تھی جس کی وجہ سے حکومت کے احکامات پر خواتین کو ان کے گھروں میں ویکسین لگانے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔ جن خواتین کو پہلی خوراک دی گئی ہے، ان کو ایک ماہ بعد دوبارہ گھر کے اندر دوسری خوراک دی جائیگی۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگا کر وائرس سے خود کو بچائیں۔
Swat
