Swat

محکمہ ایری گیشن میں سیاسی بھرتیاں،ایم پی اے کا بھتیجا بھی نواز دیا گیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام) پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری فضل الرحمان نونو نے الزام لگایا ہے کہ محکمہ ایری گیشن سوات میں جونیئر کلرکس کی بھرتی میں میرٹ کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں۔ سیاسی بنیادوں پر بھرتیاں کی گئی ہیں۔ محکمہ ایری گیشن کے اے سی کے مطابق تمام بھرتیاں میرٹ کی بنیاد پر ہوں گی۔ فضل الرحمان نونو نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ محکمہ ایری گیشن میں جونئیر کلرکس کی بھرتیوں میں مینگورہ کے ایم پی اے اور چیر مین ڈیڈک فضل حکیم کے بھتیجے، اے سی ایریگشن سوات سرکل کے فرزند، ایس ڈی او ایری گیشن سوات سب ڈویژن کے فرزند اور دیگر چار پوسٹوں پر منتخب نمائندوں کے بندوں کو لیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ ایری گیشن ملاکنڈ ڈویژن کے اے سی نے رابطہ پر بتایا کہ تمام خالی اسامیوں کو قانون کے تحت مشتہر کیا گیا۔ اس کے بعد حسبِ قانون امیدواروں کا امتحان اور پھر ٹیسٹ لیا گیا ہے۔ جس کا رزلٹ آیا ہے۔ اب کمیٹی رزلٹ کے مطابق میرٹ پر کامیاب امیدواروں کی بھرتی کا اعلان کرے گی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔