(باخبر سوات ڈاٹ کام) پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) کے صوبائی قائدین ڈاکٹر گلشن حسین اور دیگر نے کہا ہے کہ ہم ملک میں تعلیمی نظام کی ترقی اور نقل کی روک تھام چاہتے ہیں۔نیشنل لائسنسگ ایگزامینشن سے نظامِ تعلیم مکمل تباہ ہوجائے گا۔ سوات میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ این ایل ای کے نفاذپر سٹیک ہولڈرکو اعتماد میں لیا جائے۔ نئے نظام کے نفاذ کے لئے 5 سال کا عرصہ دیا جائے۔ ایسا نظام ہو جس میں امتحانا ت کی بھر مار اور فنڈ ریزنگ نہ ہو۔ امریکن نظام کو عملی جامہ پہنانے کے لئے منصوبہ بندی کی جائے۔ امریکہ کے 50 سٹیٹوں میں الگ الگ صحت کا نظام ہے۔ نظام میں بہتری کے لئے فسٹ ائیرسے ہی امتحان لیا جائے۔ہاؤس جاب کے بعد کمیشن کے امتحان سے مشکلات پیداہوں گی۔ پی ایم ایس کے تحت امتحان در امتحان فنڈ اکھٹا کرناہے۔
Swat
