Swat

سوات، کورونا سے مزید 3 افراد انتقال کرگئے

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں کورونا وائرس پھیلنے کا سلسلہ مزید تیز ہوگیا۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سیدو شریف تدریسی ہسپتال کے کورونا بلاک میں مزید 3 افراد انتقال کرگئے۔ ہسپتال ترجمان ڈاکٹر نجیب اللہ کے مطابق ہسپتال میں 7 نئے مریضوں کو داخل کردیا گیا۔ 16 مریضوں کو صحت یابی کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا۔ اس وقت ہسپتال میں 72 مریض زیرِ علاج ہیں۔ محکمہئ صحت کے مطابق مزید 15 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ سوات میں اس وقت کورونا سے متاثرہ فعال مریضوں کی تعداد بڑھ کر 138 ہوگئی ہے۔ روزانہ مثبت کیسوں کی شرح 3.5 فیصد تک بڑھ گئی ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔