(باخبر سوات ڈاٹ کام)زمین کے تنازعہ پر کالام میں اُتروڑ اور کالام اقوام کے مابین لویہ جرگہ جاری ہے۔ کالام اور اُتروڑمیں تین ہزار سے زائد پولیس اور ایف سی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ گذشتہ رات سرچ آپریشن کے دوران تیس سے زائد مشکوک افراد کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے جن کے قبضے سے اسلحہبرآمد کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر لویہ جرگہ ناکام ہوگیا، تو حکومتی رٹ قائم کرنے کے لئے پولیس کی بڑی کارروائی کا بھی امکان ہے۔ آخری اطلاعات تک کالام میں لویہ جرگہ جاری رہا جس میں سیاسی اور علاقائی مشران بھی شریک ہیں۔
Swat
