Swat

ٹریفک کے مختلف حادثات میں ایک جاں بحق نو زخمی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں ٹریفک کے الگ حادثات کے دوران ایک شخص جاں بحق اور خواتین سمیت9افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق تحصیل کبل کے علاقے جاؤنڈمیں موٹرسائیکل کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں رحمت علی اور رفیع اللہ ساکنان کوٹلئی زخمی ہوگئے۔تحصیل کبل کے علاقے توتانوبانڈئی موٹر سائیکل رحمان اللہ آف ٹانگئی چینہ چل بسا۔تحصیل چارباغ کے علاقے روشن آباد میں ٹرک سے تصادم کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار رفیع سکنہ روشن آباد شدید زخمی ہوگیا۔تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقے بابو میں بارات کی گاڑی کو حادثہ پیش آیاجس کے نتیجے میں دیرہ ودان، مسماۃ حسنیٰ بی بی،پانچ سالہ بچہ عزیز، مسماۃ بخت راج بی بی ساکنان اوڈیگرام زخمی ہوگئے۔ مدین میں موٹر کارسے تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار واجد علی زخمی ہوگیا۔تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقے چالیار میں تیز رفتار ڈائنا گاڑی کی ٹکر سے زوجہ شیر علی زخمی ہوگئی۔زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔