Swat

مٹہ، لوڈ شیڈنگ اور مظاہرین پر ایف آئی آر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے علاقہ مٹہ میں سیکڑوں افراد نے لوڈ شیڈنگ اور مظاہرین پر ایف آئی آر کے خلاف مٹہ چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے مٹہ کالام روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کیا۔ احتجاج میں شامل تحریک انصاف کے علاوہ باقی سیاسی جماعتوں کے مقامی رہنماؤں نے شرکت کی۔ مقررین نے مظاہرین سے اپنے خطاب میں کہا کہ تحصیل مٹہ میں ناروا لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے اور وولٹیج بھی انتہائی کم ہے۔ مقررین نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹیج کے خلاف کچھ دن قبل عوام نے جو احتجاجی مظاہرہ کیا تھا، پولیس نے ان پر امن مظاہرین کے خلاف ایف آئی آر درج کی جس کی وجہ سے 13بے گناہ لوگ اب جیل میں ہیں۔ مقررین نے مطالبہ کیا کہ علاقہ میں لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹیج کا مسئلہ حل کیا جائے اور تمام گرفتار افراد کو رہا کرکے ان کے خلاف ایف آئی آر واپس لی جائے۔ مقررین نے کہا کہ اگر پیر تک تمام ساتھیوں کو رہا نہ کیا گیا اور ان کے خلاف ایف آئی آر واپس نہ لی گئی تو پھر ”جیل بھرو“ تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔