(باخبر سوات ڈاٹ کام)گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ جہان زیب کالج کے شعبہ تاریخ کے طلبہ نے تاریخی،تعلیمی اور تفریحی مقامات کا مطالعاتی دورہ کیا۔ شعبہ تاریخ کے چیئر مین اسسٹنٹ پروفیسر خالد حسین کی سربراہی میں طلبہ نے تاریخی مقامات شہباز گھڑی (Ashoka Rock Edicts) ٹیکسلا میوزیم اور آ ثار قدیمہ کے کھنڈارات کی سیر کی۔طلبہ نے میوزیم میں پڑے گند ھارا آرٹ کے نوادرات میں گہری دلچسپی لی۔اگلے دن طلبہ نے قائد اعظم یو نیورسٹی شعبہئ تاریخ کا دورہ کیا۔چیئر پر سن میڈم تنویر انجم نے طلبہ کو اپنے ڈیپارٹمنٹ کی کار کردگی کے بارے میں بتایا۔ طلبہ نے بارعایت ڈھیر ساری کتابیں خریدیں۔واپسی پر طلبہ نے براستہ مری،ایوبیہ اور نتھیا گلی گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ایبٹ آباد شعبہئ تاریخ کا دورہ بھی کیا۔
Swat
