(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں کورونا وائرس تیزی کے ساتھ پھیلنے لگا۔ سیدو تدریسی ہسپتال کے کورونا بلاک کے بیڈ پھر بھر گئے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید2 مریض انتقال کرگئے اور 23نئے افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ ہسپتال ترجمان کے مطابق اس وقت ہسپتال میں 93 مریض زیر علاج ہیں۔ 2 مریضوں کو صحت یابی کے بعد ڈسچارج کردیا گیا اور14 نئے مریضوں کو داخل کردیا گیا۔
Swat
