Swat

سوات، خاتون نے ایمبولینس میں بچہ جنم دے دیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں ریسکیو1122 کی ایمبولینس میں خاتون نے بچے کو جنم دے دیا۔ریسکیو ترجمان کے مطابق تحصیل بریکوٹ کی رہائشی خاتون کو ڈیلیوری کے لئے ریسکیو ایمبولینس میں اسپتال منتقل کیا جارہا تھا۔ خاتون کی حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے گھر والوں کی اجازت اور موجودگی میں خاتون ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن فرحہ ادیبہ نے پیشہ وارانہ طریقے سے ایمبولینس میں ہی خاتون کی ڈیلیوری کرا دی۔ ریسکیو خاتون اہلکار کی مرہونِ منت زچہ و بچہ بالکل ٹھیک اور صحت مند ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔