Swat

جماعت اسلامی یوتھ کی چترال والی ریلی سوات پہنچ گئی

(باخبر سوات ڈاٹ کام) جماعت اسلامی یوتھ کے زیر اہتمام چترال سے شروع ہونے والی کاروانِ انقلاب ریلی سوات پہنچ گئی۔ ریلی کی قیادت مرکزی صدر جماعت اسلامی یوتھ زبیر احمد گوندل کررہے تھے۔ ریلی میں صوبائی صدرصدیق پراچہ،امیر جماعت اسلامی سوات، ضلعی صدر جے یو آئی یوتھ خالد حسین بھی شریک تھے۔ کاروانِ انقلاب ریلی کبل سے ہوتے ہوئے مینگورہ پہنچ گئی اور نشاط چوک مینگورہ میں جلسہ کی شکل اختیار کرلی۔ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ موجودہ حکومت کی نااہلی اور غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک دوراہے پر لاکھڑا کیا گیا ہے۔حکومت عملی طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ ملک میں مہنگائی اوربے روزگاری سے عوام عاجزآچکے ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔