(باخبر سوات ڈاٹ کام)مدین میں لوٹے گئے سیاحوں کی ایف آئی آر نامعلوم افراد کے خلاف درج کردی گئی۔ مدعی ظفر اقبال سکنہ لاہور نے رپورٹ میں بتایا کہ ہم خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ سیر و سیاحت کے لئے کالام گئے تھے۔ دو روز گزارنے کے بعد واپس لاہور جارہے تھے کہ قندیل روڈ پرسپین گل پٹرول پمپ کے قریب تین افراد جنہوں نے آرمی رنگ کے کیپ پہنے تھے اور ہاتھ میں وائرلس (پاکٹ فون) سیٹ تھا، نے ہمیں روکا اور دو مسلح ملزمان گاڑی کے اندر داخل ہوگئے اورایک باہر پہرہ دے رہا تھا، جنہوں نے ہم سے گیارہ موبائل سیٹ، طلائی زیورات اور چار لاکھ روپے سے زائد رقم ہتھیالی۔ اس کے بعد وہ ایک بغیر نمبر پلیٹ والی موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے۔ بریکوٹ میں لوٹے گئے سیاحوں نے ایف آئی آر نہ کرنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد امکان ہے کہ پولیس اپنی مدعیت میں ایف آئی آر درج کردے۔
Swat
