(باخبر سوات ڈاٹ کام)کالام اور اُتروڑ اقوام میں جاری تنازعہ میں صلح کا عمل شروع ہوگیا۔ اُتروڑ کی 7 اقوام نے کئی دن مشاورت کے بعد لویہ جرگہ کے مصالحتی کمیٹی کو فیصلے کا تحریری اختیار (تیگہ) دے دیا۔ ساتھ میں کمیٹی کو کہا کہ صرف کالام نہیں بلکہ تمام تنازعات کو حل کیا جائے۔ کالام کی اقوام نے پہلے ہی کمیٹی کو اختیار دیا تھا۔ اب کمیٹی نے حتمی فیصلے کے لئے مشاورت شروع کردی ہے۔ چند دنوں میں لویہ جرگہ کی جانب سے فیصلے کا امکان ہے۔ اتروڑ کے ایک قومی مشر ملک دلدار حسین نے رابطہ پر بتایا کہ تنازعہ کی وجہ سے وہ کالام روڈ کے بجائے دیر کی کچی سڑک پر جارہے ہیں۔ ان کے کھیتوں کی سبزیاں بھی خراب ہورہی ہیں۔
Swat
