Swat

کالام اتروڑ اقوام تنازعہ، جرگہ نے عارضی فیصلہ جاری کردیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام) کالام اور اتروڑ اقوام کے درمیان تنازعہ کے حل کے لئے قائم لویہ جرگہ کی خصوصی کمیٹی نے دونوں جانب سے تحریری اختیار(تیگہ) لینے کے بعد عارضی فیصلہ جاری کردیا، جس کے مطابق دونوں اقوام تفصیلی فیصلہ آنے تک ایک دوسرے پر فائرنگ نہیں کریں گے۔ دونوں اقوام ایک دوسرے کی سڑکیں اور راستے بند نہیں کریں گے۔ دونوں اقوام ایک دوسرے کو زرعی پانی، تجارت اور سیاحت سمیت تمام سرگرمیوں کی مکمل آزادی دیں گے۔ لویہ جرگہ کی خصوصی کمیٹی کا فیصلہ سابق ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ، امن جرگہ خیبر پختون خوا کے چیئرمین سید کمال شاہ، عدنان امیر مقام اور دیگر مشران نے سنا دیا۔ فیصلہ کے مطابق 30 اگست کے بعد باقی بڑے تنازعات کے حل پر کام شروع کیا جائے گا۔ مکمل فیصلہ آنے تک دونوں اقوام جرگہ کے فیصلے کی کسی قسم کی خلاف ورزی نہ کرنے کی پابند ہوں گی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔