(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوا ت میں شجر کاری مہم کے تحت سیدو شریف ایئرپورٹ میں گرین پاکستان ڈے کی مناسبت سے پودے لگائے گئے۔ ڈویژنل فارسٹ آفیسرسوات محمد وسیم خان اورسول ایوی ایشن کے افسران و اہلکاروں سمیت سیکورٹی اہلکاروں نے پودے لگائے۔ ڈی ایف اُونے اس موقع پر کہاکہ وطنِ عزیر پاکستان کو سرسبزو شاداب بنانا ہی ہماری اصل خوشحالی ہے۔یہی اس ملک سے محبت کاعملی ثبوت ہے۔
Swat
