(باخبر سوات ڈاٹ کام) ریاستِ سوات کی پہلی درس گاہ پوسٹ گریجویٹ جہانزیب کالج سیدوشریف کی حیثیت تبدیل کرنے کے خلاف کالج اساتذہ نے احتجاجی تحریک کا اعلان کردیا۔ خیبر پختونخوا پروفیسر اینڈ لیکچرارز ایسوسی ایشن (کپلا) سوات ڈویژن کے صدر پروفیسر عبد الرشیدنے کہاہے کہ حکومت ڈگری ایوارڈنگ سٹیٹس اور مالی اور انتظامی خود مختاری کے نام پر جہا نزیب کالج کی حیثیت تبدیل کرکے غریب طلبہ و طالبات پر تعلیم کے دروازے بند کر رہی ہے۔ یوں اس ادارے کو بھی یونیورسٹیوں کی طرح مالی مشکلات سے دوچار کرانا چاہتی ہے۔ جلد بازی میں ڈرافٹ تیار کرنے کے لئے کمیٹی بھی بنائی گئی ہے جس میں کالجوں کا کوئی نمائندہ شامل نہیں۔انہوں نے کہاکہ آج احتجاج کا آغاز سوات سے کررہے ہیں۔ مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں احتجاج کا دائرہ پورے صوبے تک بڑھایا جائے گا۔
Swat
