(باخبر سوات ڈاٹ کام) یونیورسٹی آف سوات کے ملحقہ کالجوں کے حوالے سے کمیٹی کا ساتواں اجلاس وائس چانسلر ڈاکٹرمحمدجمال خان کے زیرِصدارت مین کیمپس چارباغ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں گذشتہ میٹنگ کی سفارشات کی دستاویز کو منظور کرلیا گیا جبکہ ڈگری کالج کبل، ڈگری کالج مدین اور گرلز ڈگری کالج بریکوٹ میں بی ایس پروگرام کا اجرا جائے گا، جس کی باقاعدہ منظوری سینڈیکیٹ کرے گا۔ اجلاس میں پرائیویٹ کالجوں کے الحاق کے حوالے سے بھی فیصلے کئے گئے جس میں صراط الجنات کالج کلاڈھیر بلوگرام سوات میں بی ایس اسلامی سٹڈیز اور اسلامیہ کالج سیدوشریف کیلئے بی ایس انگلش اور بی ایس فزکس کے اجرا کیلئے سفارشات سینڈیکیٹ کو بھیج دی جائیں گی۔کامرس کالج سنگوٹہ میں بی ایس کمپیوٹر سائنس کے اجرا کیلئے بھی سینڈیکیٹ کو سفارشات منظوری کیلئے بھیجی جائیں گی۔
Swat
