Swat

جہانزیب کالج بارے صوبائی حکومت کے فیصلے کاخیر مقدم کرتے ہیں، اولڈ جہانزیبین

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ریاست سوات کے پہلے کالج گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ جہانزیب کالج کے ”اولڈ جہانزیبین“ نے صوبائی حکومت کی جانب سے عظیم درسگاہ جہانزیب کالج کو ڈگری ایوارڈنگ انسٹی ٹیوٹ کا درجہ دینے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس فیصلے کو صوبائی حکومت کی جانب سے تعلیم کی فروغ کے لئے سب سے اہم فیصلہ قرار دے دیا۔ جہانزیب کالج سے فارغ التحصیل موجودہ اہم عہدوں پر فائز اولڈ جہانزیبین کا کہنا ہے کہ اس قدیم درسگاہ کو ڈگری کا اختیار دینے کا مطالبہ ان کا تھا، تاکہ یہ ایک خود مختار سرکاری درسگاہ ہو، جس کے بارے میں بار بار صوبائی حکومت اور محکمہ اعلیٰ تعلیم کو مراسلے ارسال کئے جاچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے درسگاہ، صوبائی حکومت کے زیر انتظام محکمہ اعلیٰ تعلیم کی سرکاری درسگاہ رہے گی اور اس ادارے کو ڈگری دینے کا اختیار حاصل ہوگا۔ اس فیصلہ کے بعد یہ درسگاہ کسی یونیورسٹی کے رحم و کرم پر نہیں رہے گی۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ محمود خان اور وزیر ہائیر ایجوکیشن کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اولڈ جہانزیبین کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔