(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات اور گرد و نواح کے اضلاع میں ایک ہی روز تین بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پہلی بار ہونے والے زلزلے کی شدت 5.0، زیرِزمین گہرائی 118 کلومیٹر، دوسری بار ہونے والے زلزلے کی شدت 3.7، زیرِ زمین گہرائی 150 کلومیٹر اور دونوں کا مرکز ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ آخری بار ہونے والے زلزلے کی شدت 4.2، زیرِ زمین گہرائی 115 کلومیٹر اور مرکز پاک افغان تاجکستان کا پہاڑی سلسلہ تھا۔
Swat
