(باخبر سوات ڈاٹ کام)ملم جبہ اسکی ریزارٹ میں پہلی بار دوروزہ قومی گراس اسکی مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کے بیشتر علاقوں سے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ گراس اسکی مقابلوں میں شرکت کرنے والی ٹیموں میں گلگت بلتستان اسکی ایسوسی ایشن، آزاد جموں کشمیر، دیر، سوات فالکن آئی کلب، سوات وینٹر سپورٹس کلب، چترال، سول ایوی ایشن اتھارٹی، پاڑہ چنار، مدکلاشت،ہزارہ ایڈونچر کلب، ٹیم ملم جبہ شامل تھے۔ خواتین سلالوم کیٹیگری کے مقابلوں میں مدکلاشت ٹیم سے تعلق رکھنے والی عزیزہ گل نے پہلی، ٹیم ملم جبہ کی عذرا بی بی نے دوسری اور گلگت بلتستان اسکی ایسوسیشن کی آمنہ سہیل نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ خواتین جوائنٹ سلالوم کیٹیگری کے مقابلوں میں آمنہ سہیل نے پہلی، عزیزہ گل نے دوسری اور عزرا بی بی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مرد سلالوم کیٹیگری کے مقابلوں میں گلگت بلتستان سکی ایسوسی ایشن کے فضل ودود نے پہلی، مدکلاشت ٹیم کے تنزیل احمد نے دوسری اور سول ایوی ایشن ٹیم سے تعلق رکھنے والے محمد صدیق نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مرد جوائنٹ سلالوم کیٹیگری کے مقابلوں میں محمد صدیق نے پہلی، فضل ودود نے دوسری اور تنزیل احمد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
Swat
