Swat

سیدو تدریسی ہسپتال،داخل مریضوں کی تعدادریکارڈ214 تک پہنچ گئی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں کورونا وائرس نے سابقہ حدیں کراس کر لیں۔ سیدو تدریسی ہسپتال کے کورونا بلاک میں داخل مریضوں کی تعداد 214 تک پہنچ گئی۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ہسپتال میں زیرِ علاج مزید 4کورونا مریض انتقال کر گئے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 21 نئے مریضوں کو کورونا بلاک میں داخل کیا گیا۔ 6 مریضوں کو صحت یابی کے بعد ڈسچارج کیا گیا۔ سوات میں کورونا کی ابتر صورتحال پر اتوار کو چھٹی کے دن ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر نعیم اعوان کی سربراہی میں ڈاکٹروں کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں کورونا کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔