Swat

کوزہ درشخیلہ، چچا زاد کی مدد سے بھائی کے ہاتھوں ہمشیرہ قتل

(باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیلِ مٹہ کے علاقہ کوزہ درشخیلہ میں بھائی نے چچا زاد سے مل کر طلاق یافتہ ہمشیرہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ایس ایچ اُو تھانہ مٹہ نواب خان کے مطابق کچھ عرصہ قبل شوہر سے طلاق پانے والی پانچ بچوں کی ماں مسماۃ (ص) کو اپنے بھائی عمران اور چچازاد حیدرعلی نے گھر کے اندر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔پولیس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم عمران کو گرفتار کرلیا۔دوسرے ملزم حیدرکی گرفتاری کے لئے تلاش جاری ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔