Swat

کانجو ٹاؤن شپ، ون وہیلنگ، اوور اسپیڈنگ کرنے والے دھر لیے گئے

(با خبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے کانجو ٹاؤن شپ میں ون وہیلنگ اور اوور سپیڈنگ کرنے والے موٹرسائیکل سواروں کے خلاف انتظامیہ اور پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے درجنوں افراد کو حراست میں لے لیا۔ انتظامیہ نے عوامی شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے مقامی انتظامیہ کوہدایات جاری کیں۔ جس پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کبل کی سربراہی میں ٹریفک پولیس نے کانجو ٹاؤن شپ میں موٹرسائیکلوں پر ون وہیلنگ کے ساتھ ساتھ مختلف کرتب دکھانے اور اوورسپیڈنگ کرنے والے نوجوانوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔ درجنوں افراد کو حراست میں لیکر ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔