(باخبر سوات ڈاٹ کام) جماعت اسلامی کا مقصد حقیقی معنوں میں اسلامی نظام کا قیام ہے، جس کے حصول کیلئے جماعت اسلامی کے ارکان اور کارکنان ہمہ وقت کوشاں ہیں۔ جماعت اسلامی کے زیرِ تربیت مرد اور خواتین افراد فرض شناسی، ایمان داری، دلجوئی اور اسلامی اقدار میں رہ کر اپنے اپنے پیشوں سے وابستہ ہیں اور عالمِ اسلام کی سربلندی کیلئے کوشاں ہیں۔ جماعت اسلامی کی مسلسل جد و جہد کے 80 سال مکمل ہوگئے۔ جماعت کے بانی مولانا مودودی کے بھرپور، مربوط اور مدلل تجزیے نے ایک اسلامی تحریک کی ضرورت واضح کر دی۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ضلع سوات حمید الحق اور ضلعی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر خالد فاروق نے جماعت اسلامی کے 80ویں یومِ تاسیس کے حوالے پر ضلعی سیکرٹریٹ پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
Swat
