(باخبر سوات ڈاٹ کام)سیدو شریف تدریسی ہسپتال کے کورونا بلاک میں مزید 3 مریض انتقال کر گئے، جس کے بعد انتقال کرنے والوں کی تعداد 435 ہوگئی۔ ہسپتال ترجمان ڈاکٹر نجیب اللہ کے مطابق اس وقت 207 مریض زیرِ علاج ہیں۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 24نئے مریضوں کو داخل کیا گیا۔ 14 زیرِ علاج مریضوں کو صحت یابی کے بعد رخصت کردیا گیا۔ محکمہئ صحت کے مطابق اس وقت سوات میں کورونا سے متاثرہ فعال مریضوں کی تعداد 192ہے اور مثبت شرح 3.7فیصد ہے۔
Swat
