Swat

سابقہ ایم این اے مسرت احمد زیب کا اے این پی میں شمولیت کا امکان

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سابق ایم این اے اور والئی سوات کی بہو مسرت احمد زیب المعروف بی بی گل اور ان کے بیٹے شہزادہ عمر فاروق (مرکزی نائب صدر یوتھ ونگ مسلم لیگ ن) کو عوامی نیشنل پارٹی میں شامل کرنے کے لئے ان کے گھر ”داحمد زیب کور“ جرگہ بھیج دیا گیا۔ سابق صوبائی وزیر اور اے این پی کے ضلعی صدر ایوب خان اشاڑے اور صوبائی ورکنگ کمیٹی کے ممبر عاصم اللہ خان کی سربراہی میں جرگہ نے اُن کو پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت دی جس پر انہوں نے جرگہ قبول کرکے جرگہ کو دوست، احباب اور کارکنوں کے ساتھ مشورہ کے بعد جواب دینے کا فیصلہ کیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔