Swat

میرے منظور شدہ منصوبے تاحال مکمل نہیں ہوئے، محمد امین

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سابق ایم پی اے اور امیر جماعت اسلامی مینگورہ شہر محمد امین نے تحصیل کبل میں وزیر اعلیٰ محمودخان کے جلسے پررد عمل دیتے ہوئے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ضلع سوات میں ترقی کیلئے میری کوششوں سے جن ترقیاتی کاموں کی منظوریاں ہوئی تھیں، تین حکومتیں گزرنے کے بعد بھی ان منصوبوں کو پایہئ تکمیل تک نہیں پہنچایا جاسکا۔ ان میں باغ ڈھیرئی ٹو مینگورہ گریوٹی واٹر سپلائی اسکیم، سیدو شریف ہسپتال اپ گریڈیشن اور تعمیر نو اور سوئی گیس کے بڑے منصوبے شامل ہیں۔ وزیر اعلیٰ صاحب اگر سیاسی سوجھ بوجھ رکھتے، تو عوامی مفاد کے ان بڑے منصوبوں پر کب کا کام شروع کر دیتے،لیکن حکومت کے آخری وقتوں میں ان کو اپنے ضلع کے علاوہ دوسرے علاقوں کے بارے میں سوچنے کا موقع ملاہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔