(باخبر سوات ڈاٹ کام) جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی، ڈپٹی سیکرٹری عنایت امین اور ناظمہ صوبہ بلقیس مراد نے کشمیر ی حریت رہنما سید علی گیلانی کی موت کو عالم اسلام کے لئے بہت بڑا نقصان قراردیا ہے۔ کہاہے کہ وہ آزادی کشمیر کے سرگرم مجاہد پوری امتِ مسلمہ کا قیمتی سرمایہ تھے۔ بزرگ رہنمانے طویل علالت کے باوجود اسلام اور آزادیِ وطن کی خاطرقید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں مگر تحریکِ آزادیِ کشمیر کی جدوجہد کو کمزور نہیں ہونے دیا۔ تحریکِ آزادی میں ان جیسے روشن کردار کا خلا تادیر پُر نہیں ہوسکے گا۔
Swat
