Swat

خوازہ خیلہ، موبائل شاپس کو لوٹنے والا بین الصوبائی گروہ گرفتا ر

(باخبر سوات ڈاٹ کام)خوازہ خیلہمیں موبائل شاپس پرکیش ریٹرن کے نام پر دکان داروں کو لوٹنے والا گوجرانوالہ کا 4 رکنی گروہ گرفتا رکرلیا گیا۔ ایس ایچ اُو تھانہ خوازہ خیلہ کے مطابق سوات کے مختلف علاقوں میں موبائل شاپس پر جاکر رقم کیش کرکے بعدازاں باہر نکل کر فراڈ کے ذریعے وہی پیسے بلاک کرکے رفوچکر ہوجاتے۔ دکان داروں کی شکایت پر لوٹنے والے ملزمان محمد رفیق ولد احمد علی، محمد طارق ولد محمد صدیق، محمد سرور ولد عبد العزیز، محمد ارشاد ولد عبد الغفارساکنان گوجرانوالہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ملزمان نے بریکوٹ سے لے کر خوازہ خیلہ تک کے علاقوں کے ساتھ ساتھ دوسرے اضلاع میں بھی لوگوں کو پیسہ کیش کرانے کی آڑ میں لوٹا ہے۔مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔