(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں کورونا وائرس سے مزید 4افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق افراد کی تعداد 458ہوگئی۔ سیدو ٹیچنگ اسپتال کے ترجمان ڈاکٹر نجیب اللہ کے مطابق اس وقت وارڈ میں داخل مریضوں کی تعداد 179 ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 18 مریض صحت یاب ہونے پر اسپتال سے فارغ کردیے گئے۔ 29 نئے متاثرہ مریضوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
Swat
