(باخبر سوات ڈاٹ کام)لیڈی ہیلتھ ورکرزایسوسی ایشن سوات کی صدر ناہید اختر نے کہاہے کہ کورونا ویکسی نیشن سے لے کر پولیس اور ہر مہم کے دوران خدمات انجام دینے والی ایل ایچ ڈبلیوز مراعات اور ترقی سے محروم ہیں۔حکومت ان کی خدمات کے اعتراف کی بجائے ان کا استحصال کررہی ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ کورونا وباکے دوران، محکمہئ صحت کے دیگر اہلکاروں کو خصوصی الاؤنسز اور مراعات دی گئیں، لیکن فرنٹ لائن پر لڑنے والی ایل ایچ ڈبلیوز تاحال محروم ہیں۔
Swat
