(باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل مٹہ کے علاقے راگستون میں موٹرسائیکل کھائی میں گرنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق عمر زیب ولد شمشاد ساکن غونڈ موٹر سائیکل پرسکول سے واپس گھر جا رہا تھا کہ دوشگرام کے مقام پر موٹرسائیکل بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری۔جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا اور بعدازاں ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
Swat
