Swat

دھمکیوں نے جینا مشکل کردیا ہے، میاں بیوی کا پریس کانفرنس میں بیان

(باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل مٹہ کے علاقہ شور کے رہائشی میاں بیوی نے دھمکی آمیزکالیں موصول ہونے پر حکومت سے تحفظ اور ملزمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔ مینگورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے معراج اوراس کی بیوی زکیہ نے بتایا کہ ہمیں مسلسل دو سالوں سے مختلف نمبروں سے بار بار دھمکی آمیز کا لیں موصول ہوتی ہیں۔ نامعلوم افرادہراساں کرکے ناجائز مطالبات کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم نے کئی موبائل سم تبدیل کیے لیکن وہ نمبرمعلوم کرکے دوبارہ کالیں شروع کردیتے ہیں۔ ہمیں اورہمارے بچوں کو مارنے کی دھمکیاں دیتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ لوگ خود کو کبھی فورسز کے اہلکارظاہر کرکے کہتے ہیں کہ ہمارا کوئی بھی کچھ نہیں بگاڑسکتا۔ انہوں نے کہاکہ ان کو تین افراد پر شک ہے جس میں ایک کا تعلق رستم مران سے، دوسرے کا بونیر سے اورتیسرے کا تعلق مٹہ سیج بنڑ سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں انصاف نہ ملا، توخودکشی پر مجبور ہونگے۔ اس ضمن میں جب ڈی ایس پی مٹہ سرکل حبیب اللہ خان سے رابطہ کیا گیا، تو انہوں نے کہاکہ یہ لوگ تاحال پولیس کے پاس نہیں آئے۔نہ کوئی رابطہ ہی کیا ہے۔اگر انہوں نے پولیس سے امداد مانگی، تو قانون انہیں تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ملزمان کے خلاف کارروائی کرے گا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔