(باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل مٹہ کے علاقہ راگستون میں بیٹے کے لئے رشتہ نہ دینے پر ماموں نے بھانجی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ ڈی ایس پی مٹہ سرکل حبیب اللہ خان کے مطابق تحصیل مٹہ کے علاقے راگستون میں گذشتہ شب ملزم سمرے نے اپنے بھائی عمرزادہ اور دوسرے ملزم جہان زادہ کے ہمراہ اپنی بہن کے گھر پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اس کی میکے آئی بھانجی مسماۃ (ب ج) زوجہ سلیمان سکنہ تورمنگ دیر جاں بحق ہوگئی۔ پولیس کے مطابق ملزم نے مقتولہ کا رشتہ اپنے بیٹے عمر ولی کے لئے مانگاتھا، تاہم اس کی شادی آٹھ ماہ قبل کہیں اور ہوگئی۔پولیس نے مقتولہ کے والد محمود کی رپورٹ پر دو ملزمان عمرزادہ اورجہان زادہ کو گرفتار کرلیا ہے۔ مرکزی ملزم سمرے فرار ہے۔ملزم کا بیٹا عمرولی بیرونِ ملک مقیم ہے جس کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
Swat
