(باخبرسوات ڈاٹ کام)سیدو شریف تدریسی ہسپتال کے کورونا بلاک میں مزید 3 مریض انتقال کرگئے۔ یوں جاں بحق افراد کی تعداد 465ہوگئی۔ مزید 20 افراد میں کروناوائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعدادبڑھ کر 9103تک پہنچ گئی ہے۔محکمہئ صحت کے مطابق سوات میں اس وقت فعال کیسوں کی تعداد 187 ہے۔ مزید 3208 افراد کے ٹیسٹ رزلٹ آنے کا انتظار ہے۔ سیدوشریف اسپتال کے ترجمان ڈاکٹر نجیب اللہ کے مطابق کرونا بلاک میں اس وقت 176 مریض زیرِ علاج ہیں۔
Swat
