(باخبر سوات ڈاٹ کام) ہائر ایجوکیشن کمیشن کے نیڈبیسڈ سکالرشپ پروگرام کے تحت سوات یونیورسٹی کے طلبہ وطالبات میں 4.326 ملین روپے تقسیم کئے گئے۔ احساس انڈرگریجویٹ سکالرشپ پروگرام کے پہلے فیز کی دوسری قسط کے تحت372 طلبہ میں 4 ملین سے زائد اور دوسرے فیز کے منتخب230 طلبہ میں 13.6 ملین تقسیم کئے گئے۔ مستحق طلبہ کی مالی معاونت کیلئے پاکستان بیت المال اور یونیورسٹی آف سوات کے مابین ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی ہوچکے ہیں۔ فنانشل ایڈ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عمر حیات کے مطابق بی ایس پروگرام کے مستحق طلبہ وطالبات کی مالی معاونت میں 2019ء اور 2021ء کے سیشن کے 31 طلبہ کی ٹیوشن فیس بھی اداکی گئی ہے۔ امسال میرٹ سکالرشپ کے 5.199 ملین روپے، 2019ء سیشن کے 468 طلبہ وطالبات میں تقسیم کئے گئے۔ جس میں بی ایس پروگرام کے ہر ڈیپارٹمنٹ کے پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والے طلبہ کو یہ میرٹ سکالرشپ وائس چانسلر ڈاکٹرمحمد جمال خان نے اپنے ہاتھ سے دئے۔ ماسٹر پروگرام کے 90 طلبہ وطالبات کے درمیان میرٹ سکالرشپ کے 10 لاکھ روپے کے چیک تقسیم کئے گئے۔مین کیمپس کے 322 طلبہ میں 3,414,00 روپے اور ویمن کیمپس کی 36 طالبات میں 435,000 روپے تقسیم کئے گئے۔
Swat
