(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈی پی اُو سوات دلاور خان بنگش نے شدت پسندوں کے سابق ہیڈ کوارٹر اور سوات کے سرحدی علاقہ ”پیوچار“ کے پہاڑوں میں مڈ نائٹ سرچ آپریشن کیا۔ ڈی پی اُو نے پولیس ٹیم کے ہمراہ پہاڑی کی پولیس چوکی ڈمبر کنڈ اور گٹ پیوچار کا بھی دورہ کیا۔ پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق انہوں نے چوکیوں میں پولیس نفری اور اسلحہ کا جائزہ لیا۔ رات بھر دشوار پہاڑوں میں سرچ آپریشن میں حصہ لیا اور ضلعی سرحدی پہاڑوں پر تعینات پولیس اہلکاروں کو ہدایات دیں۔
Swat
