Swat

موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں نے پارٹی کا جنازہ نکال دیا، سردار خان

(باخبر سوات ڈاٹ کام)ایم پی اے سردار خان نے کہا کہ موجودہ حکومت کی غلط اور ناکام پالیسیوں اور مہنگائی کے طوفان نے عوام کا کمر توڑکر پی ٹی آئی کا جنازہ نکال دیا۔موجودہ حکومت کے ممبرانِ اسمبلی عوام کے سامنے شرم محسوس کرتے ہیں۔ چار سال پہلے موجودہ وزیر اعلیٰ امیر مقام کے پاؤں میں بیٹھ کر مسلم لیگ کا ٹکٹ مانگ رہاتھا۔ حلقہ پی کے تھری میں انجینئر امیر مقام نے ریکارڈ ترقیاتی کام کیے جن میں سوئی گیس، گرڈ سٹیشن، مینگورہ ٹو کالام روڈ، خوازہ خیلہ ٹو بشام روڈ، نادرا آفس، واپڈا ایکسین اور دیگر ترقیاتی کاموں کو پایہئ تکمیل تک پہنچایا۔ پی کے تھری میں دکوڑک اور عالم گنج پلوں کو تعمیر نہ کرنا اس حکومت کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خوازہ خیلہ کے علاقہ چینکولئی کے گاؤں جرے میں ایک شمولتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ کے ضلعی صدر قیموس خان، فرزند امیر مقام اشتیاق خان، نور خان، سیراج خان، محبوب الرحمان، احمد شاہ خان، فضل الرحمان،اور اورنگزیب خان نے بھی خطاب کیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔