Swat

سوات، ٹریفک کے حادثات میں دو افراد جاں بحق، چار زخمی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں ٹریفک کے حادثات میں دو افراد جاں بحق اورچار زخمی ہوگئے۔ رحیم آباد کے مقام پر رکشہ نے عبدالعظیم سکنہ واڑئی دیر کو ٹکر ماردی، جسے تیز رفتار کیری ڈبے نے کچل ڈالا۔ نتیجتاً وہ جاں بحق ہوگیا۔ تحصیل مٹہ کے علاقے وینئی میں سوزوکی پک اَپ کھائی میں گرنے سے ڈرائیور عمران ولد طوطی موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ تحصیل کبل کے علاقے ٹانچکئی میں کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار بیس سالہ احسان اللہ شدید زخمی ہوگیا۔ توتانو بانڈئی میں تیز رفتار موٹرسائیکل کی ٹکر سے چھ سالہ بچہ عصمت علی شدید زخمی ہوگیا۔ لنڈاکی کے قریب کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار باپ بیٹے شاہ نواب اور محمدبلال زخمی ہوگئے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔