(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفس سوات میں اہم اسامیاں خالی ہونے کی وجہ سے اکاونٹس آفس کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اس سلسلے میں ایپکا سوات کے صدر علی رحمان اور مختلف سرکاری محکموں سے تعلق رکھنے والے ملازمین نے ایک مشترکہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ ڈی اے او آفس میں ایڈیشنل ڈی اے او، اسسٹنٹ اکاونٹس آفیسر، سینئر آڈیٹرز اور سپرنٹنڈنٹس کی اسامیاں ریٹائرمنٹ اور تبادلوں کے باعث خالی ہیں جو کہ اب تک پر نہیں کی جا سکیں، جس کی وجہ سے سرکاری امور متاثر ہورہے ہیں۔ سٹاف کی کمی کی وجہ سے موجودہ سٹاف کو دیر تک آفس میں کام کرنا پڑرہا ہے۔ ا نہوں نے اس سلسلے میں اے جی خیبر پختونخوا سے اصلاحِ احوال کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی اے او سوات آفس میں سٹاف کی کمی کا مسئلہ حل کیا جائے، تاکہ سرکاری ملازمین کو در پیش مشکلات کا خاتمہ ہوسکے۔
Swat
