(باخبر سوات ڈاٹ کام)وزیر اعلیٰ محمود خان کے فنڈ سے ملاکنڈ ڈویژن میں پہلی بار سیدو شریف تدریسی ہسپتال کے شعبہئ امراض قلب میں مکمل کیتھ لیب نے کام کا آغاز کردیا۔ کیتھ لیب میں مریضوں کے لئے اینجیوگرافی اور اسٹنٹ/اسپرنگ ڈالنے کی سہولت شروع ہو گئی ہے۔ ہسپتال ترجمان کے مطابق یہ سہولت ملاکنڈ ڈویژن کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں صرف سیدو ٹیچنگ ہسپتال میں مستند اور تجربہ کار ڈاکٹروں کی زیرنگرانی شروع کی گئی ہے۔اینجیوگرافی اور اینجیوپلاسٹی میں استعمال ہونے والا سامان اورا سپرنگ/اسٹنٹ دنیا کی مستند کمپنیوں کے تیار کردہ ہیں۔ یہ سہولت صحت سہولت کارڈ کے ذریعے بالکل مفت فراہم کی جارہی ہے۔اب ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کو ان آپریشنز کے لئے پشاوریا اسلام آباد جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
Swat
