(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات تعلیمی بورڈ نے میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا اعلان کردیا۔ میٹرک میں (مشنری سکول) سنگوٹہ پبلک سکول اور انٹر میڈیٹ میں گورنمنٹ ڈگری کالج مینگورہ کے طلبہ نے میدان مار لیا۔ میڑک میں سنگوٹہ پبلک سکول کی انوشہ رحمان، اسائش اسرار، لائبہ علی، ایس پی ایس سکول اینڈ کالج کی انعم خان اور اقرا سکول اینڈ کالج بونیر کے وقار علی نے 1098 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ایس پی ایس سکول اینڈ کالج کی عطیہ ناصر، حرا گرلز کالج کی جلوہ خان، ٹیپو ماڈل سکول کی حفصہ گل، سوات گرامر سکول مٹہ کے فیاض علی اور گورنمنٹ ہائی سکول اتروڑ کالام کے طارق عزیز نے 1096 نمبر حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ مختلف سکول کے 17 طلبہ نے1094نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔انٹر میڈیٹ کے نتائج میں گورنمنٹ ڈگری کالج مینگورہ کے اسد اقبال، عبداللہ خان، فرقان اللہ، ڈان سکول کی حرا عظمت نے1078نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ کیڈٹ کالج کے طارق علی، علی احمد اور محمد طیب احسان نے 1076 نمبر حاصل کرکے دوسری اور گورنمنٹ ڈگری کالج مینگورہ کے سید محمد، سعد خان، محمد خان اور عثمانیہ سکول تور ورسک کے یعقوب خان نے 1074 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
Swat
