(باخبر سوات ڈاٹ کام) اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے دو نوسر بازوں کو مینگورہ پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او مجیب عالم خان نے باخبر سوات ڈاٹ کام کو بتایا کہ ملزمان علی ظاہر زادہ اور سید ظاہر زادہ ساکن سیکٹر جی اسلام آباد سوات میں کبھی عربیوں اور کبھی انگریزوں کا حلیہ بناکر ہاتھ کی صفائی دکھاتے ہوئے لوگوں کو لوٹتے ہیں۔ مسلسل شکایت پر اتوار کو پولیس نے ایک اطلاع پر دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔
Swat
