(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ بائی پاس پر ورلڈ بینک، محکمہ سیاحت اور نیسلے کے مشترکہ ورکشاپ میں ماہر ماحولیات شرمین طارق نے کہاکہ تحقیق کے مطابق سوات جیسے سیاحتی علاقے میں سیاحوں اور ہوٹلوں کی طرف سے سب سے بڑا مسئلہ ٹھوس گندگی ہے۔ جس میں پلاسٹک کی بوتلیں، تھیلی اور دیگر اشیا شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ زیادہ تر سیاح ان علاقوں میں گند کو چھوڑ کرچلے جاتے ہیں۔ وہ اس موضوع پر ہوٹل مالکان اور مقامی لوگوں کے ساتھ بحث کررہی تھی کہ سیاح بھی خوش ہوں اور اس گند کے لئے متبادل اشیا کا استعمال کیاجائے۔ سوات ہوٹل ایسوسی ایشن کے صدر حاجی زاہد خان نے اس موقع پرکہاکہ پورے سوات میں سب سے بڑا مسئلہ نکاسیِ آب کے لئے سسٹم نہ ہونے کا ہے۔ پورے ضلع میں بشمول مینگورہ شہر کوئی ڈرینج اور سیورج سسٹم نہیں جس کی وجہ سے سارا گند دریائے سوات میں چھوڑا جاتاہے۔ اس سے بہت بڑی مشکل پیدا ہوئی ہے۔
Swat
