Swat

سوات تعلیمی بورڈ انتظامیہ کے خلاف طلبہ کا مظاہرہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات تعلیمی بورڈ کے نتائج میں کم نمبر حاصل کرنے والے طلبہ نے بورڈ انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرہ بازی کی۔ مظاہرین نے مینگورہ سے سیدوشریف تک ریلی نکالی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کو سازش کے تحت کم نمبر دئے گئے ہیں اور سفارش والے طلبہ اور سکولوں کو زیادہ نمبر دئے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں رابطہ پر سوات بورڈ کے کنٹرولر امتحانات عمر حسین نے باخبر سوات ڈاٹ کام کو بتایا کہ انہوں نے سو فیصد شفاف طریقے سے امتحان کے تمام عمل کو پورا کیا ہے۔ جو اساتذہ پرچے مارک کرتے ہیں، ان کو کوڈڈ پرچے دئے جاتے ہیں،جن پر امیدوار کا نام، رول نمبر وغیرہ کچھ نہیں ہوتا۔ جن طلبہ کو شک ہے، وہ ری چیکنگ کے ذریعے اپنے پرچے دوبارہ چیک کرسکتے ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔